اسلام آباد (این این آئی)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں ٹک ٹاکر ملزمہ صندل خٹک کو ایف ائی اے نے گرفتار کر لیا ہے۔اسلام آباد میں سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس کی سماعت کی، اس دوران مدعی حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔
اس دوران ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنی لیک شدہ ویڈیوز اور تصاویر کمرہ عدالت میں دکھائیں۔سماعت کے دوران سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ملزمہ صندل خٹک نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ حریم شاہ کی ویڈیوز ابھی لیک ہوئی ہیں،
یہ مجھے ایک سال سے تنگ کر رہی ہے، حریم شاہ مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کر رہی ہے۔صندل خٹک نے کہا میں نے حریم شاہ کی ویڈیو بنائی نہ لیک کیں۔ دورانِ سماعت پراسیکیوٹر نے کہا کہ ٹک ٹاک پر کشمیر کی آزادی کیلئے ویڈیوز نہیں ڈالی جاتیں، ٹک ٹاکر جو ویڈیوز بناتے ہیں، سب کو معلوم ہے۔