ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ سٹار سلمان خان اور معروف شخصیت ذیشان صدیقی کو فون کالز پر قتل کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے نوئیڈہ سے ایک 20 سالہ نوجوان کو سلمان خان اور ذیشان صدیقی کو قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کر کے اس سے تفتیش شروع کردی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کی شناخت محمد طیب عرف گرفان خان نام سے ہوئی ہے ۔