کراچی (این این آئی)سسپنس اور ڈرامے سے بھرپورملٹی ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم آر پار کا ٹریلرسینماء گھروں میں جاری کردیا گیا ہے جو یقیناہر ترقی پسند عورت کا دل جیت لے گی۔فلم کا ٹریلر ایک ایسی دنیا کی جھلک پیش کرتا ہے جس میں دوستی کی کوئی سرحد اور جرات مند ہونے کے لئے جنس کی قید نہیں ہے۔
کلاکار انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے اور سلیم داد کی زیر ہدایت تیار کی جانے یہ فلم یقینا فلم بینوں کے دل جیت لے گی۔فلم کے مصنف بین الاقوامی شہرت یافتہ مشہود قادری ہیں جنہیں ان کی فلم ساونکی بہترین کی کہانی اور اسکرین پلے پر دس سے زائد ایوارڈز مل چکے ہیں۔ آپ کو پاکستان کی آسکر کمیٹی نے آسکر کے لئے نامزد کیا تھایہ حیران کن امر نہیں ہے کہ ان کے دوسرے منصوبے کو بھی ناقدین کی جانب سے بے حد سراہا گیا ہے اور فیسٹیول سرکٹ میں ایوارڈز بھی حاصل کئے ۔
فلم آرپار کے ٹریلر کو دیکھ کر اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ مشہود قادری نے اس فلم میں فکر انگیزمواد کے ساتھ مصالحہ بھی شامل کیا ہے تاکہ ہر خاص و عا م کی توجہ حاصل کی جاسکے ۔جوانی پھر نہیںآنیشیر دل بالو ماہیمہروالنسا وی لب یو اور چکر جیسی بلاک بسٹر فلموں میںاپنی بہترین سینماٹوگرافی کے جوہر دکھانے والے سلیم دادنے فلم آرپار کے ذریعے سلور اسکرین پراپنی صلاحیت کا جادو بکھیر دیاتھا۔
آرپار عید الاضحی پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔آر پار میں سلیم داددوستوںکے لئے محبت کا ایک پیچیدہ جال بنتے نظر آتے ہیں جبکہ اس فلم میں خواتین کو بااختیار بنانے کی راہ میں حائل مشکلات اور اس کے نتائج جیسے اہم موضوع کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ سرحدوں کے پار دھڑکتی ہوئی شہر کی زندگی کے پس منظر میں بننے والی یہ فلم دو خاندانوں کی الجھی ہوئی زندگیوں کی عکاسی کرتی ہے۔ فلم کے نمایاں ستاروں میں معمر رانا ارم اخترعکاشہ گل اورشمائل خان جیسے با صلاحیت اداکار شامل ہیں۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سلیم داد نے کہافلم آرپار کو پیش کرنے کا مقصد ناظرین کوایک ایسی دلچسپ تفریح فراہم کرنا ہے جو انہیںغیر متوقع اور پرجوش دوراہوں سے گزارتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا یہ فلم گنجلک رشتوںکا احاطہ کرتی ہے ہم مشکل حالات درپیش آنے پر جو فیصلے کرتے ہیں آرپار ان فیصلوں کے نتائج کی جھلک دکھاتی ہے۔مجھے یقین ہے کہ ناظرین اداکاروں کی جاندار پرفارمنس سے مسحور ہوں گے اورفلم کی دلفریب داستان انہیں اپنے سحر میں جکڑ لے گی ۔آر پار عید الاضحی2023 کونمائش کے لئے پیش کردی جائے گی۔فلم کے شائقین اور سلیم داد کے پرستار وں کو توقع ہے کہ انہیں ایک دلچسپ فلم دیکھنے کو میسر آئے گی یہی وجہ ہے کہ وہ فلم کے پریمیئر کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔