کراچی (این این آئی)زمبابوین خاتون کی گلوکار عاطف اسلم کا گانا گنگنا تے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو عامر ہاشمی نامی پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار کی جانب سے پوسٹ کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زمبابوین خاتون عاطف کا گانا گنگنا رہی ہیںجبکہ گلوکار عامر ہاشمی بھی ان کے ساتھ سر ملاتے نظر آرہے ہیں۔گلوکار کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں اور مداح زمبابوے کی خاتون کو اردو زبان میں گاتا دیکھ کر خوب متاثر ہورہے ہیں۔سوشل میڈیا صارفین نے کہا ہے کہ خاتون کو عاطف اسلم کا گانا زبانی یاد ہے اور وہ بہترین انداز میں گانا گارہی ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ زمبابوے کی یہ خاتون عاطف کی مداح ہیں۔
