ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ مزاحیہ اداکار راجپال یادیو نے کہا ہے کہ بھول بھلیاں 3 میں چھوٹا پنڈت کا کردار ذرا مختلف ہوگا۔ ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو نے کہا کہ 2007ء میں بھول بھلیاں کے آغاز سے چھوٹا پنڈت کے کردار نے اپنا ایک تاثر چھوڑا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھول بھلیاں 3میں میرا معروف کردار چھوٹا پنڈت ذرا مختلف انداز لئے ہوئے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واحد کردار ہے جسے سب سے پہلے منجولیکا (ودیا بالن)نے وٹنس کیا، یہ وہ تجربہ تھا جس نے میری شخصیت میں بنیادی تبدیلی پیدا کی۔