اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے لیجنڈری اسپنر ثقلین مشتاق بھی وائٹ بال کوچ کے مضبوط امیدوار ہیں، اس عہدے کے لیے ان کا نام بھی زیرِ غور ہے۔ذارئع کے مطابق وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے ثقلین مشتاق کے حوالے سے رائے دی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ جیسن گلیسپی نے انکار کیا تو پی سی بی کے مینٹور ثقلین مشتاق کا نام سامنے آ سکتا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا نام بھی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے سامنے آیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن کے استعفے کے بعد نئیکوچ پر مشاورت ہوئی ہے، عاقب جاوید کے ساتھ معاملات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔
