لاہور(این این آئی) انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پیر کے روز کھیلے گئے میچوں میں چیلنجرز اور انونسیبلز نے کامیابی حاصل کی۔ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے پہلے میچ میں چیلنجرز نے اسٹارز کو 45 رنز سے ہرادیا۔چیلنجرز نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 113 رنز بنائے۔ ایشا تیر رضیہ۔ ملائیکہ سوہانی اور اقصی بی بی(ناٹ آؤٹ)، 22، 22 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔جواب میں اسٹارز 68 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سب سے زیادہ 21 رنز ایکسٹرا کے تھے۔ثنا طالب،اقصیٰ بی بی، علیسا مختیار اور ہادیہ منا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔اقصیٰ بی بی (22 رنز ناٹ آؤٹ اور دو وکٹیں ) پلیئر آف دی میچ رہیں۔دوسرے میچ میں انونسیبلز نے اسٹرائیکرز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ اسٹرائیکرز کے 90 رنز8 کھلاڑی آؤٹ کے جواب میں انونسیبلز نے سترہ اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ اس میچ کی خاص بات فاتح ٹیم کی ہانیہ احمر کی تین وکٹوں کی عمدہ کارکردگی تھی۔ وہ پلیئر آف دی میچ رہیں۔