پشاور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے 8نومبر کوپشاورمیں جلسہ کااعلان کردیا ۔اس سے پہلے یکم نومبر کوجلسہ کافیصلہ کیاگیا تھا۔پشاورمیں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کااجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں یکم نومبر کوہونیوانیوالا جلسہ ملتوی ہونے کافیصلہ کیاگیا۔بعض اراکان کی خواہش پرجلسہ کویکم کے بجائے8نومبر کرنے کافیصلہ کیاگیا ۔ذرائع نے بتایا کہ اب یکم نومبرکاجلسہ اب 8نومبرکوپشاورمیں ہوگا،جلسہ کے لئے تمام اراکین کوتیاریوں کی ہدایت کی گئی ہے۔