امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں تین نوجوان شہید کردیے

جموں(این این آئی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میںپیرکی ضلع جموں میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے اکھنور میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اس سے قبل اسی علاقے میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران بھارتی فوج کی گاڑی پر حملہ ہوا تھا۔بھارتی فوجیوں نے پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں کے ہمراہ ضلع کپواڑہ کے علاقے یونیسو میں اشفاق مجید نامی ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کیلئے اسے مجاہدین کا معاون قراردیاگیا ہے۔دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس آزادجموں وکشمیر شاخ کے ایک وفد نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک یادداشت پیش کی جس میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کوروکنے، مقبوضہ علاقے کو یکطرفہ طور پر بھارت میں ضم کرنے اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی کو روکنے کے لیے بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کیاگیا ہے۔ یادداشت سید فیض نقشبندی، شمیم شال، شیخ عبدالمتین، زاہد صفی اور امتیاز وانی نے پیش کی۔ یوم سیاہ کے موقع پر لندن میں تحریک کشمیر برطانیہ کے سربراہ فہیم کیانی کی قیادت میں کشمیریوں، پاکستانیوں اور ان کے حامیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے10ڈائوننگ اسٹریٹ سے بھارتی ہائی کمیشن تک مارچ کیا اور شرکا ء نے جموں وکشمیر پربھارت کا قبضہ ختم کرانے کا مطالبہ کیا۔ اوسلو، بارسلونا، کوپن ہیگن، گلاسگو اور بریشیا سمیت یورپ کے بڑے بڑے شہروں میں بھی ریلیاں اور کانفرنسیں منعقد کی گئیں۔بھارت میں نام نہاد گائو رکھشک مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کارروائیوں کے بعد اب سکھ برادری کو بھی نشانہ بنانے لگے ہیں۔بھارتی ریاست پنجاب کے علاقے مانسا میںمویشی لے جانے والے ایک سکھ ٹرک ڈرائیور پر نام نہاد گائو رکھشکوں نے وحشیانہ حملہ کیا، اس کی پگڑی کی بے حرمتی کی اور اسے گالیاں دیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved