لاہور( این این آئی)رکن صوبائی اسمبلی زاہد اکرم کو چیئرمین پنجاب صاف پانی اتھارٹی مقرر کر دیا گیا ۔پنجاب کابینہ نے زاہد اکرم کے نام کی منظوری دی تھی ۔ زاہد اکرم پی پی 243 سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں ۔ زاہد اکرم کو پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ پہلے اس اتھارٹی کا نام پنجاب پاک آب اتھارٹی تھا جس کا نام رواں ماہ تبدیل کرکے پنجاب صاف پانی اتھارٹی رکھ دیا گیا ۔ یہ اتھارٹی صوبے بھر میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے اور اگر جہاں کہیں پانی دستیاب نہ ہو ان مقامات پر بھی پانی کی فراہمی کی ذمہ داری پنجاب صاف پانی اتھارٹی کی ہی ہے ۔ پنجاب بھر میں وہ تمام ایسے علاقے جہاں گھروں میں گندا پانی آ رہا ہو ان گھروں کو صاف پانی کی فراہمی کی ذمہ داری بھی اتھارٹی کی ہے جبکہ اتھارٹی صوبے کے دیہی علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی لگا سکتی ہے۔
