امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

روس پاکستان کیساتھ اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے،ویلنتینا موتویانکو

اسلام آباد(این این آئی)روسی فیڈریشن کونسل کی اسپیکر ویلنتینا موتویانکو نے کہا ہے کہ روس پاکستان کے ساتھ اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے،مسلم امہ روس میں قیام امن کے لیے کردار ادا کررہی ہے، دونوں ممالک کے بین الاقوامی ایجنڈا کے بیشتر معاملات کے بارے میں نقطہ نظر میں مماثلت ہے جبکہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پاکستان اور روس کے مضبوط تعلقات ہیں،ہمیں ایک دوسروں کے تجربات سے سیکھنا چاہیے۔پیرکووفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔روسی وفد نے پارلیمنٹ کا دورہ کیا، روسی فیڈریشن کی فیڈریشن کونسل کی اسپیکر ویلنتینا موتویانکو نے سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کی۔سینیٹ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ویلنتینا موتویانکو نے کہاکہ مشکل وقت میں بھی ماسکو اور اسلام آباد نے روابط جاری رکھے، بین الاقوامی ایجنڈا کے بیشتر معاملات کے بارے میں ہمارے نقطہ نظر میں مماثلت ہے۔ویلنتینا موتویانکو نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان گزشتہ سال تجارتی ہجم میں 50فیصد سے زائد کا اضافہ ہو، تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ سمیت دیگر شعبوں میں مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔فیڈریشن کونسل کی اسپیکر نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مسلمان روسی معاشرے کا اہم حصہ ہیں، مسلم امہ روس میں قیام امن، وطن کے دفاع اور دیگر شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ویلنتینا موتویانکو نے کہاکہ پاکستان میں خواتین کو جتنی عزت دی جاتی ہے وہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی کتاب، ڈاٹر آف ایسٹ روسی زبان میں بھی شائع ہوئی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان قدیم روایت و ثقافت کا حامل ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کی ایک تاریخ ہے، دونوں ملکوں کے بین الاقوامی دنیا کے ساتھ تعلقات کو لے کر نقطہ نظر میں مماثلت ہے، میں تمام سینیٹرز اور یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کرتی ہوں، میرے اس دورے سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم ایک ہوکر اپنے ملکوں کیلئے زراعت کیلئے کام کریں گے، ہم دونوں ملکوں کو اپنے عوام کیلئے سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ روسی وزیر اعظم کا حالیہ دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا، مجھے یقین ہے کہ ہم عالمی سلامتی اور استحکام میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک افغان مسئلے کے حل اور وسطی ایشیا کی سلامتی کو یقینی بنانے میں دلچپسی رکھتے ہیں، ہم عالمی سلامتی اور استحکام، خلا میں ہتھیاروں کی روک تھام ، حیاتیاتی کیمیائی اور زہریلے ہتھیار کی ممانعت کے حوالے سے اتفاق برقرار رکھیں گے۔ویلنتینا موتویانکو نے کہاکہ ہمیں یقین ہے ہم غیر قانونی پابندیوں کی حوصلہ شکنی سمیت تمام شعبوں میں معاملات کو سیاسی انداز سے حل کرنے پر اتفاق برقرار رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ سال 2025/26کیلئے سلامتی کونسل میں پاکستان کے انتخاب کا خیر مقدم کرتے ہیں، ہمیں برکس کے ساتھ تعاون کو مضبوط کرنے پاکستان کی دلچپسی کا ادراک ہے، ہمیں تجارتی اور معاشی تعلقات کے فروغ سمیت دیگر شعبوں میں مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، سویت یونین نے پاکستان کی تیل اور گیس کی صنعت کو ترقی دی، توانائی کی تنصیبات کی تعمیر اور زرعی مشنری فراہم کرنے میں مدد کی۔ویلنتینا موتویانکو نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان گزشتہ سال تجارتی ہجم میں 50فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، یہ تجارت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے، اس سال جنوری اگست میں روس پاکستان تجارت میں مزید 13فیصد اضافہ ہوا، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون کے امکانات ہیں۔فیڈریشن کونسل کی اسپیکر نے کہا کہ روس کے خام تیل کی کھیپ گزشتہ سال پاکستان پہنچی، روس نے پاکستانی مارکیٹ میں اناج کی فراہمی میں اضافہ کیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ ہمارے لیے شمال جنوب بین الاقوامی ٹرانسپورٹ کوریڈور اہمیت کا حامل ہے، اس روٹ سے شمالی یوریشیا اور گلوبل ساتھ کے ساتھ وابسطگی کو تقویت ملی ہے۔ویلنتینا موتویانکو نے کہاکہ ہمارے نوجوانوں کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہو رہے ہیں،پاکستان کے ویزا فیس معاف کرنے کے فیصلے سے سیاحوں کی آمد و رفت بڑھے گی۔فیڈریشن کونسل کی اسپیکر نے کہا کہ ہم بین المذاہب ہم آہنگی اور تعلقات پر توجہ دیتے ہیں، مختلف مذاہب سے بہتر تعلقات قائم کرنے پارلیمنٹ کو کردار ادا کرنا ہوگا، روس میں مختلف عقائد، نسلوں اور زبانوں کے لوگ صدیوں سے امن اور ہم آہنگی سے رہ رہے ہیں، روس اسلام کو روایتی مذہب میں سے ایک سمجھتا ہے۔ویلنتینا موتویانکو نے کہا کہ ہمیں حیاتیاتی اور کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت اور غیر قانونی پابندیوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی، ہم تمام شعبوں میں تعاون اور معاملات کو سیاسی انداز میں حل پر اتفاق برقرار رکھیں گے۔ویلنٹینا مٹوینکو نے کہاکہ سینیٹ اجلاس کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، قومی ترانہ بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے، پاکستان زندہ باد، پاکستان روس دوستی زندہ باد۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور روس کے مضبوط تعلقات ہیں، روسی فیڈریشن کی اسپیکر کا دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسروں کے تجربات سے سیکھنا چاہیے، آج کا اجلاس دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے اہم ہے، اس دورے سے پاکستان روس کے درمیان تعلقات کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔انہوںنے کہاکہ ویلنتینا موتویانکو ، سیاست اور سفارتکاری کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں، سینٹ پیٹس برگ کی گورنر کے طور پر انہوں نے بہترین کام کیا۔سینیٹ اجلاس سے اعظم نذیر تارڑ،علی ظفر،شیری رحمان،ایمل ولی خان اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے پاک روس تعلقات کی بہتری پر زوردیا۔بعد ازاں سینیٹ اجلاس (آج) منگل صبح 11بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved