امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

موجودہ حکومت نے مشکل معاشی حالات میں پیچیدہ چیلنجز کو کامیابی سے حل کیا، رانا مشہود احمد خان

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے مشکل معاشی حالات میں آئی ایم ایف جیسے پیچیدہ چیلنجز کو بھی کامیابی سے حل کیا۔ پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب شہباز شریف صاحب نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تو انہوں نے مزار قائد پر حاضری دیتے ہوئے عزم کیا تھا کہ وہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور عالمی سطح پر ملک کا وقار بحال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے تجربے، مدبرانہ سوچ اور انتھک محنت سے وزیراعظم نے نہ صرف اقوام متحدہ جیسے بین الاقوامی فورمز پر پاکستان اور امت مسلمہ کی باوقار نمائندگی کی، بلکہ مشکل معاشی حالات میں آئی ایم ایف جیسے پیچیدہ چیلنجز کو بھی کامیابی سے حل کیا، آج معیشت کی بہتری اور سفارتی میدان میں کامیابیاں جیسے پاکستان میں ایس سی او کانفرنس کا انعقاد اور سعودیہ، چین اور روس کے ساتھ اہم معاہدے شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت کا ثبوت ہیں۔رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ نوجوانوں کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تجدید عہد کی جائے اور نوجوان ترقی کے سفر کا حصہ بن کر پاکستان کی خوشحالی ، خودمختاری اور سالمیت میں اپنا حصہ ڈال سکیں ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved