امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارت، سب سے زیادہ جوڑوں کی اجتماعی شادی کا ریکارڈ قائم

نئی دہلی(این این آئی) بھارت نے سب سے زیادہ جوڑوں کی اجتماعی شادی کا ریکارڈ قائم کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع باران میں سب سے زیادہ جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب ہوئی۔ جس میں 2 ہزار 143 پسماندہ جوڑوں کی شادی کرائی گئی۔سب سے زیادہ جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام مقامی ٹرسٹ کی جانب سے کیا گیا جس میں مسلمان اور ہندو جوڑے شامل تھے۔

بھارت میں ہونے والی اجتماعی شادی کی تقریب نے ایک دن میں سب سے زیادہ شادیوں کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔راجستھان میں سب سے زیادہ اجتماعی شادی کی تقریب تقریبا 6 گھنٹے جاری رہی، جس میں راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت سمیت کئی عہدیداروں نے شرکت کی اور شادی کے بندھن میں بندھنے والوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شادیوں کا اہتمام کرنے والی ٹرسٹ کی جانب سے ہر نوبیاہتا جوڑے کو زیورات، برتن، ٹیلی ویژن، ریفریجریٹر سمیت کئی تحائف دیئے گئے، حکام کے مطابق اس تقریب کا مقصد پسماندہ جوڑوں کو شادی کرنے میں مدد کرنا تھا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved