امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بشریٰ بی بی سیاست میں نہیں آرہیں،شیر افضل مروت

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سیاست میں نہیں آرہی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ میرے اہلخانہ سیاست میں نہیں ہوں گے، ان کے اس موقف کی حمایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری رائے ہے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو احتجاجی مظاہروں سے الگ کریں انہوں نے جو کچھ کرنا تھا وہ کر لیا، مخالفین کے منہ میں یہ بات نہیں ڈالنی کہ ایک صوبے نے دوسرے صوبے پر چڑھائی کی۔شیر افضل مروت نے کہا کہ دھرنے کے لیے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے لیکن ہم نے کچھ نہیں کیا، قیادت کے پاس احتجاج کے لیے منظم حکمت عملی نہیں ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اقدامات نہیں کیے جا رہے، اس وقت پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے غیر منظم ہیں۔انہوںنے کہا کہ نئے چیف جسٹس متوازن شخصیت ہیں، وہ جب وکیل تھے تب سے ان کی ایمانداری پر یقین ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved