اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے کرکٹر محمد عامر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتاب شان مسعود کے حق میں سامنے آ گئے۔ایک بیان میں محمد عامر نے کہا کہ وننگ کپتان کا انٹرویو مثبت انداز میں کرنا چاہیے تھا کہ آپ کا اگلا پلان کیا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آپ نے وننگ کپتان کا مذاق اڑایا، انٹرویو لیتے ہوئے خیال کرنا چاہیے تھا، ٹیم کا جہاں کریڈٹ بنتا ہے وہاں دو، کیڑے کیوں نکال رہے ہو۔محمد عامر نے کہا کہ شان مسعود کو برا لگا ہوگا لیکن اس نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔کرکٹر محمد عامر نے کہا کہ کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ تعریف کی مستحق ہے، وہ تو ضرور کرنی چاہیے۔
