امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے 2خطرناک ڈاکو مقابلے میں ہلاک کر دئیے گئے

لاہور(این این آئی) پنجاب پولیس نے کچہ کریمنلز کے خلاف ایک اور کامیابی حاصل کی ہے ، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 خطرناک ڈاکو ہلاک کر دئیے گئے،کچہ جمال دین والی پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو بھونگ کے علاقے میں پنجاب پولیس کے کانسٹیبل اکبر کو شہید کرنے میں ملوث تھے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوئوں نے مئی 2023 میں سندھ پولیس کے اے ایس آئی امان اللہ ابرو کو بھی فائرنگ کرکے شہید کیا تھا،ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کے خلاف ضلع رحیم یار خان اور سندھ کے ضلع گھوٹکی میں مقدمات درج تھے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو ڈکیتی، راہزنی، اغوا ء برائے تاوان، پولیس پر فائرنگ سمیت متعدد وارداتوں میں بھی پنجاب اور سندھ پولیس کو مطلوب تھے۔ پولیس کو رحیم یار خان پولیس کو کچہ جمال دین والی آم کے باغات میں ڈاکوئوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر فوری آپریشن کیا گیا ، ڈاکوئوں نے پولیس کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ شروع کردی اورجوابی فائرنگ میں2ڈاکو مارے گئے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔ ہلاک ڈاکوئوں کے قبضہ سے بھاری اسلحہ کلاشنکوف، ایمونیشن، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہیں جبکہ پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔ترجمان کے مطابق ڈاکو کسی بڑی واردات کی نیت سے علاقے میں موجود تھے۔انچارج سی آئی اے بھونگ جبران جیراڈ، انچارج چوکی جما ل دین اور ٹیموں نے بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ کارروائی میں حصہ لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کچہ کریمنلز کے خلاف شاندار کاروائی پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل اور ٹیم کو شاباش دی ہے ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved