امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارت ایشیا کپ میں شرکت پر رضامند، پاکستان کا ہائبرڈ ماڈل قبول کر لیا

اسلام آباد (این این آئی)ایشیا کپ کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنایا گیا مؤقف رنگ لے آیا ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے پی سی بی کے تجویز کردہ ’ہائبرڈ ماڈل‘ کو قبول کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق معاملے سے باخبر قریبی ذرائع نے بتایا کہ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ 2023 میں شرکت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائبرڈ ماڈل کو قبول کر لیا ہے۔ماڈل کے تحت ٹورنامنٹ کی کسی نوٹرل مقام پر منتقلی سے قبل ابتدائی چار میچوں کی میزبانی پاکستان میں کی جائے گی،

اس کے بعد اسے نیوٹرل مقام پر منتقل کیا جائے گا جہاں بھارت میدان میں اترے گا۔واضح رہے کہ بی سی سی آئی نے ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔بی سی سی آئی پورے ٹورنامنٹ کو پاکستان سے باہر منتقل کرنے کا خواہاں تھا اور اس نے ایشین کرکٹ کونسل کے دیگر اراکین کو بھی اس پر آمادہ کرنے کی کوشش کی تھی۔پی سی بی کا مؤقف تھا کہ اگر ایشیا کپ کو منتقل کیا گیا تو وہ ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کرے گا اور اس نے اس سال کے آخر میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ سے دستبردار ہونے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ماڈل کی قبولیت کا پی سی بی کی جانب سے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت سے کوئی تعلق نہیں تاہم اس سے پاکستان کے لیے اپنے ورلڈ کپ کے میچز غیر جانبدار مقام پر یا یہاں تک کہ بھارت میں کھیلنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔بی سی سی آئی نے یہ آمادگی اس وقت ظاہر کی جب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک وفد نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تاکہ ورلڈ کپ میں شرکت کے بارے میں پی سی بی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ذرائع نے کہا کہ اس دورے نے ایک مثبت کردار ادا کیا کیونکہ آئی سی سی نے بھارت کو ہائبرڈ ماڈل کو قبول کرنے پر راضی کیا کیونکہ اسے ورلڈ کپ کے لیے بھی لاگو کیا جا سکتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved