امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

لوگوں نے میرے نکاح کا مذاق اڑایا، مدیحہ امام

لاہور (این این آئی)پاکستانی اداکارہ مدیحہ امام نے بھارتی شہری سے شادی کرنے پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔اداکارہ مدیحہ امام نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں میں شرکت کی جہاں انہوں نے انڈسٹری سمیت اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی۔اداکارہ نے کہا کہ میری شادی پر مجھے بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، میرے شوہر کا تعلق انڈیا سے ہے تو لوگوں نے میرے شوہر کو ہندو مذہب سے جوڑ دیا اور لوگوں کو لگتا ہے کہ اس ملک میں صرف ایک ہی مذہب کے لوگ رہتے ہیں۔مدیحہ امام کا کہنا تھاکہ کیا ہمارے ملک میں ایک ہی مذہب ہے؟ میرے نکاح کا مذاق اڑایا گیا، میں نے لوگوں کی غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر نکاح نامے کی تصویر لگائی تو اس پر مجھے ذلیل کیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی، میں نے اپنے نکاح کی تصویر دکھا کر لوگوں کو سچ بتانے کی کوشش کی، سوشل میڈیا پر مجھے زیادہ تر کمنٹس برے ہی ملتے تھے، جس پر میں سوچتی تھی میں نے ایسا کیا کیا ہے؟ یہ غلط بات ہے کسی کی شکل کا مذاق بنایا جائے، نکاح جیسے پاک رشتے کا مذاق اڑایا جائے، میں نے لوگوں کو سمجھانے کی بہت کوشش کی، اس کے بعد میں نے توجہ دینا چھوڑ دی۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved