ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشت کے ساتھ کلاسیکل رقص کرتے ہوئے ودیا بالن اسٹیج پر گر پڑیں۔بالی ووڈ اسٹار ودیا بالن فلم ‘بھول بھلیاں تھری’ کے گانے پر پرفارم کرتے ہوئے اسٹیج پر لڑکھڑاتے ہوئے گر گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ودیا نے گرنے کے باوجود خود کو انتہائی مارزت سے سنبھالتے ہوئے رقص کا سلسلہ جاری رکھا۔ودیا کے ڈانس کے دوران گرنے کا منظر ایک پاپارازی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو کی صورت میں پوسٹ کیا ہے۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ودیا کے گرنے اور خوبصورتی سے خود کو سنبھال کر رقص جاری رکھنے پر مداح متاثر ہوکر داد دے رہے ہیں۔ودیا کی پرفارمنس پر مداحوں نے ردعمل دیتے ہوئے کمنٹس کیے کہ ”واہ، اس نے اپنے آپ کو کیسے سنبھالا جب وہ نیچے گرگئی اور پرفارمنس بھی مکمل کرلی۔ بہت خوب!” ایک تبصرے میں لکھا گیا، ”مادھوری کی ہدایت کاری میں مہارت، جب وہ زوال کے بعد اسٹیپس بھول گئیں!”اداکارہ کے ڈانس میں گرنے اور مادھوری کی سپورٹ پر مداحوں نے مادھوری ڈکشٹ کی بھی خوب تعریفیں کی ہیں۔انہوں نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ مادھوری کے ساتھ ڈانس کرنا چاہتی تھیں، جب سے ان کا مشہور گانا ”ایک دو تین” آیا تھا۔ودیا نے مزید کہا کہ ”آج مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ڈانس کرنے کا میرا خواب پورا ہوا۔ یقیناً میں گرگئی تھی لیکن جس طرح انھوں نے اس سچویشن کو ہینڈل کیا وہ واقعی مادھوری ڈکشٹ ہیں”۔