امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

لڑکیاں 30 سال کی عمر سے پہلے شادی کریں،اداکارہ اسما عباس

کراچی (این این آئی)شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ 30 سال کی عمر سے پہلے شادی کرلیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اسما عباس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ لڑکیوں کو مشورہ دے رہی ہیں کہ وہ 25 سے 26 سال کی عمر میں یا 30 سال سے پہلے شادی کرلیں۔انہوں نے کہا کہ 30 سال کی عمر سے پہلے لڑکیوں کی پڑھائی بھی مکمل ہوجاتی ہے۔اسما عباس نے کہا کہ 30 سال کی عمر میں میچور ہوجاتی ہیں وہ اپنی بات کو بہتر سمجھتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں 18 سے 19 سال کی عمر میں لڑکیوں کی شادی سے متعلق بات کررہی ہوں کہ شوہروں کو انہیں آگے تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دینی چاہیے۔اداکارہ نے بتایا کہ میری چھوٹی بہو پہلے سے جاب کرتی ہے اور اب میں نے اسے یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہے تو پڑھ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری شادی 18 سال کی عمر میں ہوگئی تھی جو کہ بالکل غلط تھی لیکن مجھے بھی سجنے سنورنے، لپ اسٹک لگانے اور گوٹے والے کپڑے پہننے کا شوق تھا۔اداکارہ نے کہا کہ کچھ لڑکیوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ انہوں نے پڑھائی کے ساتھ ساتھ شادی بھی کی تو یہ مردوں کو چاہیے کہ وہ عورتوں کو اجازت دیں کہ وہ شادی کے بعد اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved