راولپنڈی (این این آئی )پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے سنچری میکر سعود شکیل نے کہا ہے کہ مجھے اسپنرز کو کھیلنا بالکل بھی پسند نہیں ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ سے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر سعود شکیل نے میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسپنرز کو اچھا کھیلتے ہیں لیکن اْنہیں اسپنرز کو کھیلنا بالکل پسند نہیں ہے،آج کی سنچری کو اپنے نام کرتا ہوں۔سعود شکیل نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں تسلسل کے ساتھ پرفارمنس پیش کرنا ذمے داری ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کریز پر موجود تھا تو ساجد خان کو سمجھانے کی ضرورت ہی نہیں پڑی، وہ مجھے سمجھا رہا تھا۔دوسری طرف انگلش لیگ اسپنر ریحان احمدنے کہا کہ سعود شکیل کیخلاف مختلف پلان بنائے لیکن اْس نے اچھی بیٹنگ کی، پاکستان آکر بہت اچھا لگا ہے۔