راولپنڈی (این این آئی)پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف کرکٹ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں 9وکٹوں سے کامیابی سے حاصل کرکے سیریز بھی 2-1سے جیت گئی، پاکستان کو تقریباً ساڑھے تین سال بعد اپنی سرزمین پر یہ کامیابی ملی اس سے قبل بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف کلین سویپ کیا تھا۔36رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے صرف ایک وکٹ گنوائی، صائم ایوب 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان نے باآسانی 3.1 اوورز میں 36 رنز کا ہدف مکمل کرلیا۔کپتان شان مسعود 23 اور عبداللہ شفیق 5 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ساجد خان نے میچ میں 10وکٹیںحاصل کیں،ہفتہ کو بھی ایک مرتبہ پھر انگلش بیٹرز پاکستانی اسپنرز کے آگے بے بس دکھائی دیے، پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 112 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے صرف 36 رنز کا ہدف ملا تھا۔گزشتہ روز انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنا لیے تھے جس کے بعد ا?ج پاکستان کو کھیل کا ا?غاز ہونے کے کچھ ہی دیر بعد کامیابی مل گئی۔انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 66 رنز پر گری، ہیری بروک کو نعمان علی نے 26 رنز پر آؤٹ کیا۔کچھ ہی دیر بعد انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 70 رنز پر گر گئی، بین اسٹوکس کو بھی نعمان علی نے 3 رنز پر ا?ؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 75 رنز پر گری، جیمی اسمتھ کو ساجد خان نے 3 رنز پر بولڈ کیا۔انگلینڈ کی ساتویں وکٹ 85 رنز پر نعمان علی نے حاصل کی، انہوں نے جو روٹ کو 33 رنز پر آؤٹ کیا۔انگلش ٹیم کی آٹھویں وکٹ 97 اور نویں وکٹ 106 رنز پر گریں، دونوں وکٹیں ساجد خان نے حاصل کیں۔انگلینڈ کی آخری وکٹ 112 رنز پر گری جو کہ نعمان علی نے حاصل کی۔دوسری اننگز میں نعمان علی نے 6 اور ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔انگلینڈ نے پہلی اننگ میں 267 رنز بنائے تھے جس کے بعد پاکستان ٹیم نے 344 رنز بنائے تھے۔تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، کپتان شان مسعود، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔انگلش ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 2 تبدیلیاں کی ہیں جس کے بعد پلیئنگ الیون میں زیک کراؤلی، بین ڈکٹ، اولی پاپ، جو روٹ، ہیری بروک، کپتان بین اسٹوکس، جمی اسمتھ، گس ایٹکنسن، ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر ٹیم کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ ملتان میں سیریز کا کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ انگلینڈ کے نام رہا تھا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ پاکستان نے جیتا تھا۔کپتان شان مسعود نے 17اور صائم ایوب نے 8رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے،ساجد خان نے میچ میں 10وکٹیںحاصل کیں،ایک مرتبہ پھر انگلش بیٹرز پاکستانی اسپنرز کے آگے بے بس، پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 112 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے صرف 36 رنز کا ہدف ملا ہے۔گزشتہ روز انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنا لیے تھے جس کے بعد آج پاکستان کو کھیل کا آغاز ہونے کے کچھ ہی دیر بعد کامیابی مل گئی۔انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 66 رنز پر گری، ہیری بروک کو نعمان علی نے 26 رنز پر آؤٹ کیا۔کچھ ہی دیر بعد انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 70 رنز پر گر گئی، بین اسٹوکس کو بھی نعمان علی نے 3 رنز پر ا?ؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 75 رنز پر گری، جیمی اسمتھ کو ساجد خان نے 3 رنز پر بولڈ کیا۔انگلینڈ کی ساتویں وکٹ 85 رنز پر نعمان علی نے حاصل کی، انہوں نے جو روٹ کو 33 رنز پر آؤٹ کیا۔انگلش ٹیم کی آٹھویں وکٹ 97 اور نویں وکٹ 106 رنز پر گریں، دونوں وکٹیں ساجد خان نے حاصل کیں۔انگلینڈ کی آخری وکٹ 112 رنز پر گری جو کہ نعمان علی نے حاصل کی۔دوسری اننگز میں نعمان علی نے 6 اور ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ نے پہلی اننگ میں 267 رنز بنائے تھے جس کے بعد پاکستان ٹیم نے 344 رنز بنائے تھے۔واضح رہے کہ ملتان میں سیریز کا کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ انگلینڈ کے نام رہا تھا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ پاکستان نے جیتا تھا۔