لاہور ( این این آئی) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا نشتر ٹائون میں خصوصی صفائی آپریشن ،یونین کونسل 269،270کے مختلف علاقوں اصل گائوں، بھو بتیاں، اٹھوال، تار و گل ،بلال ٹائون، چمڑو پور، بھٹہ پنڈ میں صفائی آپریشن کیا جا رہا ہے۔محکمہ ایل ڈبلیو ایم سی کے ٹائون مینیجر اسامہ سہیل خان اور زونل آفیسر راشد محمود گجر نے کچرے کے ڈھیروں کو بھاری مشینری سے کلیئر کروایا ،جس پر علاقے کے لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔اہل علاقہ نے میڈیانما ئندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ، ایم این اے ملک افضل کھوکھر ،چوہدری شہزادنذیر سندھو ، صوبائی وزیر ذیشان رفیق ،چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی بلال ذوالفقار کھوکر اور یو سی 269چیئرمین میاں بلال کے انتہائی شکر گزار ہیں جنہوں نے صفائی کے نظام کو یقینی بنایا ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہم صفائی کی صورتحال پرمطمئن ہیں اور ہم سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کے انتہائی شکر گزار ہیں، برائے مہربانی ہمارے علاقے میں صفائی کی اس عمل کو اسی طرح جاری رکھا جائے۔
