امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

وزیر تعلیم پنجاب کا اساتذہ تنظیموں کے یونین لیڈرز کو مکالمے کا چیلنج

لاہور( این این آئی)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اساتذہ تنظیموں کے یونین لیڈرز کو مکالمے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی این اے ٹیسٹ اساتذہ کی کیپسٹی بلڈنگ کیلئے ضروری ہے،جو عناصر اساتذہ کو گمراہ کر رہے ان کا مقدمہ عوام میں لے کر جائوں گا۔اپنے ویڈیو بیان میں وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ اپنے مطالبات جائز سمجھتے ہیں تو آئیں عوام میں بیٹھ کر مکالمہ کریں،عوام کو یونین لیڈرز کی کارکردگی سے آگاہ کروں گا،ٹی این اے ٹیسٹ کے بارے میں پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے،ٹی این اے ٹیسٹ کے حوالے سے بلا وجہ تحفظات پیدا کئے جا رہے ہیں،20فیصد افراد 80فیصد اساتذہ کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 20فیصد نے اپنے مفادات خوب حاصل کئے، پیشہ ورانہ امور نہیں نبھائے،ان 20فیصد اساتذہ کی پالیسی ہے نہ کام کریں گے نہ کرنے دیں گے۔ انہوںنے کہا کہ اساتذہ کسی پراپیگنڈہ کا شکار نہ ہوں کسی استاد کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔ کچھ عناصر محنت کرنے والے اساتذہ کو آگے بڑھنے سے روکنا چاہتے ہیں۔ کام کرنے والے اساتذہ کو مواقع دینے کیلئے جدوجہد شروع کر رکھی ہے۔ یونین لیڈرز محنت کرنے والی ٹیچر کمیونٹی کے حق میں کبھی بات کیوں نہیں کرتے۔ انہوںنے کہا کہ عوام کے ٹیکس کا 600ارب تعلیم پر لگ رہا مگر معیار پر کوئی توجہ نہیں،تعلیمی نظام کو غلط ہاتھوں سے لے کر اہل ہاتھوں میں دینا مقصود ہے،تعلیمی نظام میں موجود نااہل لوگ اپنی فکر کریں،ٹیچر کمیونٹی کو بااختیار کر رہے ییں، گمراہ نہیں ہونے دیں گے،سرکاری سکولوں کو معیاری سکول بنانا میرا مشن ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved