امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

نیب لاہور نے ڈیڑھ سال کے دوران 31ہزار متاثرین کو 23ارب کی ریکارڈریکوری کروائی ‘ امجد مجید اولکھ

لاہور( این این آئی)ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال کے دوران 31ہزار متاثرین کو 23ارب کی ریکارڈریکوری کروائی ہے ،نیب کی اولین ترجیح متاثرین کے نقصانات کا فوری ازالہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماہانہ کھلی کچہری میں آنے والے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈی جی نیب لاہور کی ماہانہ کھلی کچہری میںمختلف ہائوسنگ سوسائٹیوں سمیت مختلف کاروبار وںمیں سرمایہ کاری کرنے والے 250سے زائد متاثرین نے شرکت کی ۔ڈی جی نیب امجد مجید اولکھ نے بتایا کہ فاریو رئیل ٹریڈرزبارے 583ملین مالیت کے 800کلیم موصول ہوئے ہیں،ملزمان کے نام پی سی ایل لسٹ میں شامل ہو گئے ہیں، دیگر اداروں سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں،مرکزی ملزمان کے خلاف جاری انکوائری پر برق رفتاری سے اقدامات اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پرائم زون انتظامیہ کے اہم ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں،مفرور مرکزی ملزم عمران علی کی بیرون ملک سے واپسی کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا،تمام مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل، ٹاسک تفویض کئے جاچکے ہیں۔ کھلی کچہری میں اسٹیٹ لائف کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے متاثرین نے الحاق کیلئے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ڈی جی نیب نے متاثرین کو20سال سے توجہ طلب مسئلہ پر دوسری بڑی پیشرفت کی نوید سناتے ہوئے بتایا کہ اسٹیٹ لائف کوآپریٹو سوسائٹی کے6750 متاثرین کو ڈویلپ پلاٹوں کا ایک ماہ کے اندر پوزیشن دلوایا جائے گا جن کی مالیت 50تا 60ارب بنتی ہے۔نیب لاہور کی جانب سے 10سال قبل بھی رجسٹرار کوآپریٹو و انتظامیہ سے 650متاثرین کو کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹ دلوائے گئے۔ترجمان نیب لاہور کے مطابق پام وسٹہ متاثرین کی کھلی کچہری میں شکایات پر 2ڈائریکٹرزمحمود طارق اور عامر عزیز کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،ملزمان سے تفتیش و ریکوری کیلئے 30اکتوبر تک کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے،مفرور مرکزی ملزم قاسم خان کی بیرون ملک سے واپسی کیلئے انٹرپول کی خدمات لینے کی کارروائی شروع کر دی ہے ۔ ملزمان پر 295متاثرین سے 1ارب 40کروڑ کی کرپشن کے الزام ہیں۔ترجمان کے مطابق تمام ملزمان کے منقولہ وغیرمنقولہ اثاثہ جات منجمد کردیئے گئے ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved