امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

اسرائیل کے ایران پرفضائی حملے،پاسداران انقلاب ہیڈکوارٹرز سمیت فوجی اہداف نشانہ

تہران(این این آئی)اسرائیل نے ایران پر حملوں کا آغاز کردیا ، اسرائیل کی جانب سے ایران پر جنگی طیاروں، میزائلوں اور ڈرونز سے ایک رات میں تین باربمباری کی گئی اور 20مقامات کو نشانہ بنایا گیا ۔تہران ایئرپورٹ کے قریب بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، شام کے دارالحکومت دمشق میں بھی دھماکے سنے گئے، حملے کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز کے قریب بھی دھماکے سنے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تہران کے قریب کرج شہر میں 5دھماکے سنے گئے، ایران کے شہر تکریت میں بھی دھماکے سنے گئے۔تہران فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ سے متاثرہ ایک عمارت سے 10افراد کو نکال لیا گیا، تہران میں دھماکوں کی ایرانی میڈیا نے بھی تصدیق کر دی۔اسرائیلی فوج نے میزائل ،ڈرونز پروڈکشن سائٹس اورپاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹرز سمیت دیگر فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کادعویٰ کیا ہے ، ایران ،عراق اور اسرائیل نے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں جبکہ تمام پروازیں معطل ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی نظام متحرک ہے کسی بھی حملے سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، حملے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملوں کا جواب ہے، ایران میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، امریکا نے اسرائیل میں تھاڈ میزائل اور مشرق وسطی میں ایف 16طیارے بھیجے تھے، اسرائیلی وزیراعظم نے کنٹرول روم سے تمام صورتحال کا جائزہ لیا۔شام کے شہر دمشق میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، اسرائیل نے ایران، عراق اور شام میں حملوں سے پہلے وائٹ ہاؤس کو آگاہ کیا۔ترجمان اسرائیلی فوج کاکہناتھا کہ ایرانی حملوں کے جواب میں کارروائی مکمل کرلی ، طے شدہ فوجی اہداف کونشانہ بنایا، ایران پرحملے مکمل اور مقاصد کاحصول پورا ہوگیا ہے ، ایران نے حملوں کیجواب میں کارروائی تو جواب دیں گے۔دوسری جانب ایرانی حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا کامیابی سے دفاع کیا، حملوں کو ناکام بنانے کیلئے فضائی دفاعی نظام استعمال کیا گیا۔ایرانی حکام نے کہا کہ تہران،خزستان اور ایلام صوبوں میں فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا، کچھ مقامات پرمعمولی نقصان پہنچا، کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے فوج کواسرائیل کیساتھ ممکنہ جنگ کیلئے تیار رہنے کاحکم دیدیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved