امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

امریکا اسرائیل کی حفاظت کیلئے مشرق وسطی میں دہشتگرد گروپ استعمال کر رہا ہے، ترک صدر

انقرہ(این این آئی)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کی سلامتی کے لیے دہشت گرد تنظیموں کو استعمال کرتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ترکیہ روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہاکہ اب یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ امریکا خطے میں اپنے مفادات اور اسرائیل کی سیکیورٹی کے لیے دہشت گرد تنظیموں کا استعمال کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ترکیے نے اقوام متحدہ کے تحت اسرائیل پر اسلحے کے حوالے سے جامع پابندی عائد کرنے کے لیے ایک اقدام شروع کردیا ہے کیونکہ اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان میں روزانہ بے گناہ شہریوں کو شہید کرنے کے لیے حملے کیے جا رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ انقرہ کے اس موقف کی کئی ممالک حمایت کر رہے ہیں کہ اسرائیل پر اسلحے سے متعلق پابندی ہونی چاہیے۔ترک صدر نے کہاکہ ہمیں امید اقدام کی انسانیت کے لیے اتحاد کے طور پر اور پائیدار امن کے لیے کامیابی کی امید ہے۔انقرہ میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے سے متعلق سوال پر اردوان نے کہا کہ دہشت گرد کٹھ پتلیاں ہیں، ہمارا ہدف ترکیے کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے اور ہم اس پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved