قصور(این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع بھر میںصفائی ستھرائی کا کام بھرپور طریقے سے جاری ، شہری و دیہی علاقوں میں سڑکوں ، گرین بیلٹس ، گلی محلوں کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ افسران فیلڈ میں متحرک ۔ ضلعی انتظامیہ عوام الناس کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے ۔ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی قصور ‘اسسٹنٹ کمشنرز / ایڈمنسٹریٹر ز اپنی اپنی تحصیلوں میں صفائی ستھرائی کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔ شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کو بروقت یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔ نالہ جات اور ڈرینز کی صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہری و دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی ، پارکس ، گرین بیلٹس کی خوبصورتی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ شہروں کی سڑکوں ، گلی محلوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کا عمل بھی جاری ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صاف ستھرا اور اچھا ماحول فراہم کیا جائے۔