امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بلیو ایریا میں احتجاج،پی ٹی آئی اراکین اسمبلی سمیت 78 ملزمان کے نام مقدمے سے خارج

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بلیو ایریا چائنا چوک میں احتجاج سے متعلق مقدمے سے پی ٹی آئی کے دو اراکین صوبائی اسمبلی اور خیبرپختونخوا کے 34 پولیس اہلکاروں سمیت 78 ملزمان کے نام مقدمے سے خارج کردئیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ میاں اظہر ندیم نے مقدمے کی سماعت کی جہاں دوران سماعت وکلا نے عدالت کو مقدمے کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔کیس کے ملزمان میں اراکین صوبائی اسمبلی انور زیب اور ملک لیاقت بھی شامل تھے۔ملزمان کے وکیل انصر محمود کیانی نے کہا کہ سارے ملزمان کو کل ضمانت ملی لیکن آج سیکریٹریٹ پولیس نے گرفتار کرلیا۔جج نے استفسار کیا کہ کیا ملزمان نے میریٹ پر توڑ پھوڑ اور ڈکیتی کی؟ کیا وہاں دہشت گردی کی دفعہ نہیں بنتی تھی، کل جن مقدمات میں ضمانت ملی ان میں بھی یہ سب ملزمان نامزد تھے۔پولیس نے بتایا کہ تھانہ سیکریٹریٹ اور تھانہ کوہسار کے مقدمے میں دو گھنٹے کا فرق ہے، یہ وہی ملزمان ہیں جو تھانہ سیکریٹریٹ کے مقدمات میں گرفتار کیے گئے تھے۔عدالت نے شناخت پریڈ کے لیے لائے گئے تمام ملزمان کو ڈسچارج کر دیا۔عدالت نے پی ٹی آئی کے 2 اراکین صوبائی اسمبلی کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا پولیس کے 34 اہلکاروں اور ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کے 42 ملازمین کے نام بھی مقدمے سے خارج کردیے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved