بہاولنگر (این این آئی)بہاولنگر میں ایکسائز اہلکاروں کی غفلت کے باعث احمد دین نامی شخص اپنے ہی ٹرالے کے نیچے آ کر جاں بحق ہوگیا۔حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق منچن آباد روڈ بہاولنگر پر ایکسائز اہلکاروں نے ناکہ بندی کر کے ٹریکٹر ٹرالی کو روکا اور پانچ ہزار روپے رشوت طلب کی۔ رشوت نہ دینے پر عبداللہ نامی اہلکار نے ٹریکٹر کی ڈرائیونگ سنبھال لی اور احمد دین اور ظفر کو زبردستی ساتھ بٹھا لیا،اس دوران ٹریکٹر کو لے جاتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث احمد دین گر گیا اور اپنے ہی ٹرالے کی زد میں آ کر زخمی ہوگیا اور سپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے بھائی کی مدعیت میں چار ایکسائز اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
