خیرپور(این این آئی)خیرپورمیں کورٹ پیشی پر جانے والے افراد پر فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری وقوعہ پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے، ترجمان پولیس کے مطابق واقعہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔پولیس کے مطابق لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ مختلف پہلوئہں سے تفتیش جاری ہے۔
