امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی ٹی آئی انتشار کا شکار، عہدوں کی جنگ عروج پر ،اہم عہدیدار فارغ

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی اندرونی طور پر انتشار کا شکار ہوگئی، پی ٹی آئی کے وکلاء رہنمائوں میں عہدوں کی جنگ عروج پر پہنچ گئی، سلمان اکرم راجہ نے فیصل چوہدری کو پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم سے فارغ کر دیا، پی ٹی آئی کے مختلف وٹس ایپ گروپس سے بھی نکال دیا گیا۔ اس حوالے سے سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ فیصل چوہدری کو بانی چیئرمین سے ملاقات کے بعد میڈیا کے سامنے غیر ضروری باتیں نہیں کرنا چاہئیں تھیں۔ذرائع کے مطابق پارٹی کی قانونی ٹیم نے اپنا مرکزی گروپ انتظار پنجوتھہ کی گمشدگی کے بعد ڈی ایکٹو کر دیا تھا، فیصل چوہدری نے انتظار پنجھوتا کے اغوا کے بعد پی ٹی آئی کی قیادت پر تحفظات کا اظہارکیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے سچ بولنے کی سزا ملی ہے ،بانی اور کارکنان سے جھوٹ نہیں بول سکتا ،ڈی چوک پر احتجاج کے دوران اور ویسے جو کچھ ہوا اڈیالہ میں سب بتا دیا،مجھے بانی تحریک انصاف سے سچ بولنے کی سزا ملی ہے باقی کچھ نہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved