واشنگٹن(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے جمعہ کو ایس اینڈ پی گلوبل کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے موسم خزاں کے اجلاس کے موقع پرہوئی۔ وزیرخزانہ نے وفد کو ملک میں کلی معیشت کے استحکام، مالیاتی نظم و ضبط کیلئے اقدامات اور بیرونی کھاتوں کی صورتحال پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ معیشت کے کلیدی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے، حکومت کے مالیاتی اخراجات میں کمی کی بدولت قرض کی ادائیگی کے اخراجات کم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایس اینڈ پی گلوبل جلد پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری لائے گا۔
