امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

بھارت، میوزک اسپیکر کی مرمت کیلئے پیسے نہ دینے پرماں قتل

نئی دہلی (این این آئی)میوزک اسپیکر کی مرمت کیلئے پیسے نہ دینے پر نوجوان نے اینٹوں سے ماں کا چہرہ کچل دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ غازی آباد میں پیش آیا جہاں سنگدل بیٹا اپنی ماں کا قاتل بن گیا۔55 سالہ خاتون سنگیتا ایک فیکٹری میں کام کرتی تھی اور اسے کے 2 بیٹے موہت اور منیش ہیں، منیش نئی دہلی میں سکیورٹی گارڈ کا کام کرتا ہے جب کہ 26 سالہ موہت مختلف تقریبات میں سانڈ سسٹم والے ڈی جے کے طور پر کام کرتا تھا۔ موہت کو نوراتری کیلئے مندر میں جانے اور اسپیکر کی مرمت کیلئے 20 ہزار بھارتی روپے کی ضرورت تھی جس کیلئے اس نے اپنی ماں سے پیسے مانگے، ماں نے نہ صرف پیسے دینے سے انکار کیا بلکہ موہت کو ڈانٹا بھی، اس کے ساتھ ہی اپنی تمام تر جائیداد بڑے بیٹے کے نام کرنے کی دھمکی بھی دی۔اگلے روز موہت نے دوستوں کے ساتھ مل کر شراب پی اور ماں کو مارنے کا منصوبہ بنایا، منصوبے کے تحت موہت نے ماں کو اس کی فیکٹری سے موٹر سائیکل پر لیا اور گھر چھوڑنے کا کہہ کہ دور دراز علاقے میں لے گیا اور اینٹیں مار کر قتل کردیا۔خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس حرکت میں آئی اور کارروائی کرتے ہوئے موہت اور اس کے دوستوں کو گرفتار کرلیا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved