امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پنڈی ٹیسٹ کا پہلا روز، انگلینڈ کے 267 رنز کے جواب میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنالیے

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے پہلے روزانگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 276 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز بنالیے،پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق اور صائم ایوب 14 اور 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،کامران غلام 3 رنز پویلین واپس لوٹے،کپتان شان مسعود 16 جبکہ سعود شکیل 16 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں ،اسپنر ساجد خان نے چھ جب کہ نعمان علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بولر زاہد محمود نے ایک شکار کیا۔جمعرات کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔انگلینڈ کی پہلی وکٹ 56رنز پر گرگئی جبکہ 98رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔انگلینڈ کی جانب سے جیمی اسمتھ 89رنز،بین ڈکٹ 52رنز ،گس اٹکنسن 39،زیک کرالی 29،جیک لیچ 16،بین اسٹوکس 12،ریحان احمد 09،جوئے روٹ اور ہیری بروک پانچ ،پانچ اوراولی پوپ تین رنز بنا کر آئوٹ ہو ئے۔شعیب بشیر ایک رن بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔جیمی اسمتھ اور گس اٹکنسن کے درمیان ساتویں وکٹ کی شراکت میں 105رنزبنے۔پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 6،نعمان علی نے 3اور زاہد محمود نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں تین وکٹوں کے نقصان پر73 رنز بنا لیئے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کا آغازبھی اچھا نہیں تھا،صائم ایوب 19رنز،عبد اللہ شفیق 14رنز اور کامران غلام تین رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔کپتان شان مسعود اورنائب کپتان سعود شکیل 16,16رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ،شعیب بشیر اور گس اٹکنسن نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی جس کے باعث یہ سیریز ایک،ایک سے برابر ہے۔یہ میچ فیصلہ کن میچ ہوگا۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved