بیجنگ(این این آئی )چین کے صوبہ ہیبی میں منہدم ہونے والی کوئلے کی کان سے 2 کان کنوں کو بچا لیا گیا جبکہ 4 کان کن تاحال کان میں پھنسے ہوئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکومت نے بتایا کہ جمعرات کی صبح تقریبا 10بجکر 40 منٹ پر دو کان کنوں کو نکال لیا گیا ہے جن کی صحت مستحکم ہے۔امدادی کارکن کان میں پھنسے دیگر افراد کو نکالنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ ہیبی میں کوئلے کی کان منہدم ہونے کا واقعہ کیلوان (گروپ)لمیٹڈ لائیبلٹی کارپوریشن کے کیانجیائینگ کان کنی کے ذیلی ادارے میں پیش آیا،جو ہیبی میں کوئلے کی کان کنی کی ایک بڑی سرکاری کمپنی ہے۔کیانجیائینگ ذیلی ادارہ تانگشان شہر کے ضلع فینگنن میں واقع ہے۔ حادثے کے باعث 6 مزدور کان میں پھنس گئے تھے۔
