پشاور(این این آئی)پشاور کے علاقے زریاب کالونی میں واقع گھر سے خاتون اور 2 بچے مردہ حالت میں ملے ہیں۔پولیس کے مطابق خاتون کا شوہر بیرون ملک مقیم ہے۔پولیس کے مطابق لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔قتل کے محرکات اور نوعیت کے حوالے سے پولیس کی جانب سے نہیں بتایا گیا ہے۔
