پشاور(این این آئی)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاہے کہ حکومت بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی سے وفا کی سزا دے رہی ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاکہ بشریٰ بی بی کی ضمانت خوش آئند ہے۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز بشریٰ بی بی کے خلاف دوسرا جعلی کیس بنانے کی تیاری نہ کریں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ مشکل حالات میں بشریٰ بی بی بانء پی ٹی آئی کی طاقت بنیں۔
