امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پی ٹی اے کا سموں کے غیر قانونی اجراء پر کریک ڈاؤن جاری

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس لاہور کی جانب سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل، لاہور کے تعاون سے سموں کے غیر قانونی اجراء پر چھاپوں کا تسلسل کامیابی سے جاری ہے۔لاہور کے مختلف مقامات پر لگاتار چار کامیاب چھاپے مارے گئے جن میں فیروز پور روڈ اور جوہر ٹاؤن پر زونگ کی دو فرنچائزز بھی شامل ہیں۔ چھاپوں کے دوران ایف آئی اے سی سی آر سی ٹیم نے ثبوت کے طور پر 7 مشتبہ بی وی ایس ڈیوائسز، 3 موبائل فونز، 50 مشکوک سمیں اور 1 لیپ ٹاپ برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ایف آئی اے نے فنگر پرنٹ سکین کرنے والے گروہ کے اہم کارکن کو بھی گرفتار کر لیا۔ فرنچائزز کے منیجرز، زونگ بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر (BDO) اور DSO سمیت چار دیگر افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ایجنسی کی جانب سے دو ایف آئی آر درج کی گئیں نیز ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے کیس کی مزید تحقیقات تاہم جاری ہیں۔واضح رہے کہ کریک ڈاؤن کا یہ تسلسل پی ٹی اے کی سموں کے غیر قانونی اجراء کی روک تھام کیلئے جاری کوششوں کا حصہ ہیں جس سے اتھارٹی کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved