مکوآنہ (این این آئی)جامعہ زرعیہ فیصل ا باد کے شعبہ فوڈ نیوٹریشن کے ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 820ملین لوگ غیر معیاری و ناقص غذا استعمال کر رہے ہیں جن میں سے 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ برائے خوراک و زراعت اس ضمن میں بھر پور اقدامات کر رہا ہے جس کے تناظر میں ہمیں بھی مناسب انتظامات یقینی بنانا ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ دنیا کی تقریباً 70فیصد آبادی دیہاتوں سے تعلق رکھتی ہے اور زراعت کے پیشہ سے منسلک ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں بھی باقی ممالک کی طرح زراعت اور لائیو سٹاک پر بہت زیادہ کا م ہو رہا ہے اور حکومت پنجاب بھی کاشتکاروں و مویشی پال حضرات کی مسلسل تربیت میں مصروف ہے۔انہوں نے بتایا کہ زرعی اجناس بشمول گندم، چاول، کپاس، پھلوں، سبزیوں، دالوں کے ساتھ ساتھ گوشت و دودھ اور اس کی دیگر مصنوعات کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کچن گارڈننگ پروگرام میں خواتین اور