امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

ایشوریا ایک باہمت خاتون ہیں، ابھیشیک کی اہلیہ سے متعلق گفتگو کی ویڈیو وائرل

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی سپر اسٹار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی افواہیں تاحال دم نہیں توڑ سکیں جب کہ آئے دن جوڑے کے حوالے سے کوئی نہ کوئی خبر سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر زیرِ گردش رہتی ہے۔اب ابھیشیک بچن کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو زیادہ پرانی نہیں، یہ ویڈیو 2022 کی ہے جب اداکار ساتھی اداکارہ نمرت کور کے ہمراہ اپنی فلم ‘داسوی’ کی تشہیر میں مصروف تھے۔یہ بھی وہ وقت تھا جب ایشوریا اور ابھیشیک کے درمیان طلاق کی افواہیں گرم تھیں۔ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے ابھیشیک بچن نے اپنی اہلیہ کی سپورٹ پر بات کی اور کہا کہ ایشوریا اس معاملے میں بے مثال ہیں، وہ ہمیشہ مجھے ذہنی و جذباتی طور پر سپورٹ کرتی ہیں، میں اس کے لیے خود کو بے حد خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ابھیشیک بچن نے کہا کہ ایشوریا جیسی جیون ساتھی ہونے کا بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ وہ بھی اسی انڈسٹری کا حصہ ہیں، وہ میرے کام کو جانتی ہیں، اس کی نوعیت سمجھتی ہیں، انہوں نے اس انڈسٹری میں مجھ سے زیادہ کام کیا ہے اسی لیے وہ سب جانتی ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ اگر آپ شوٹنگ سے گھر تھک ہار کے آئیں اور دن اچھا نہ گزرا ہو تو آپ کو تسلی ہوتی ہے کہ گھر پر کوئی ہے جو آپ کی صورتحال سمجھے گا، میں اس لحاظ سے خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں۔ایشوریا رائے کو سراہتے ہوئے ابھیشیک کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس طرح سے زندگی بھر انہوں نے مشکل لمحات کو خوبصورتی سے گزارا، میں حیران ہوں کہ وہ یہ سب کیسے کرلیتی ہیں، ایشوریا ایک باہمت خاتون ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved