جب بھی ٹرولنگ یا تنقید ہوتی ہے تو خود سے متعلق منفی باتوں سے دوردہتی ہوں،بھارتی اداکارہ کاانٹرویو
ممبئی(این این آئی)بھارتی اداکارہ اور ڈانسر ملائیکا اروڑا نے اعتراف کیا ہے کہ میرے تعلقات ٹرولنگ سے متاثر ہوئے ، جب بھی ٹرولنگ یا تنقید ہوتی ہے تو خود سے متعلق منفی باتوں سے دوردہتی ہوں۔اپنے حالیہ انٹرویو میں ملائیکا اروڑا نے بتایا کہ میں نے اس نوعیت کے اقدامات سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے، خود کو مضبوط بنایا جائے، خود کو کنٹرول میں رکھا جائے، کسی کو بھی اپنے آپ کو نیچے گرانے کی اجازت نہ دی جائے یہی چیزیں میرے لیے بہترین ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بھی ٹرولنگ یا تنقید ہوتی ہے تو وہ اس دوران اپنی زندگی کے مثبت پہلووں پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں اور خود سے متعلق جاری منفی باتوں سے دور رہتی ہیں۔ملائیکا اروڑا نے تسلیم کیا کہ مشہور شخصیت ہونے کی وجہ سے میڈیا کی توجہ اور تنقید زندگی کا حصہ ہے، اسی لیے وہ تعلقات سے متعلق خبروں، تنقید اور ٹرولنگ کے شور سے خود کو دور رکھتی ہیں۔