پیرس /نئی دہلی (این این آئی)پیرس اولمپکس میں 2 برانز میڈلز جیتنے والی خاتون شوٹر منو بھارکر کو ایک بار پھر اپنے ملک میں تنقید کا سامنا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی خاتون شوٹر کی فیشن شو کیلئے ریمپ پر واک کرنے کی ویڈیووائرل ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق منو بھاکر پر ریمپ پر واک کرنے کی وجہ سے بعض حلقوں کی جانب سے تنقید کی گئی ہے۔منو بھاکر نے کہا کہ میرے لیے فیشن شو میں واک کرنے کا تجربہ بڑا شاندار رہا، جن لوگوں نے میرے لیے اچھے الفاظ کا استعمال کیا، ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔بھارتی خاتون شوٹر نے کہا کہ صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ آپ کو صرف ایک چیز کیلیے محدود نہیں کرنا چاہیے، نفرت کرنے والے ہمیشہ نفرت پھیلاتے رہیں گے۔