لاہور ( این این آئی) لاہور کے یوٹیلیٹی سٹورز پر ہفتوں سے آٹے کی عدم دستیابی کے باعث صارفین نے حد پریشان ہیں ۔ یوٹیلیٹی پرغرباء کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سبسڈی بھی بحال نہ ہوسکی۔ آٹے جیسی بنیادی اشیا دستیاب نہ ہونے سے گاہکوں نے یوٹیلیٹی سٹورز پر آنا چھوڑدیا ۔ دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین بھی سارا دن ہاتھ پر ہاتھ دھرے فارغ بیٹھے رہنے پرمجبور ہیں۔