امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

شنگھائی تعاون تنظیم کا پاکستان میں اجلاس اور سربراہی کانفرنس کا انعقاد ملک و قوم کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے،میاں زیدالرحمن رمدے

کمالیہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 107میاں زید الرحمن رمدے نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا پاکستان میں اجلاس اور سربراہی کانفرنس کا انعقاد ملک و قوم کیلئے بڑے اعزاز کی بات ہے ، کانفرنس سے علاقائی ممالک میں معاشی ترقی کو فروغ ملے گا اور باہمی رابطوں میں تیزی آئے گی، شنگھائی تعاون تنظیم کا مقصد رکن ممالک کے درمیان سلامتی، اقتصادی اور سیاسی محاذوں پر تعاون کو فروغ دینا ہے جس سے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کو بھی معاشی و اقصادی طورپر زبردست فائدہ حاصل ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ خطے کے اہم ممالک کے سربراہان کی ملک آمد سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج مزید بہتر ہوا اور ملک کا خوبصورت روشن چہرہ بھی دنیا کے سامنے آیا ہے ۔ پاکستان کیلئے یہ اجلاس ایک منفرد سفارتی موقع ہے بالخصوص ایسے عالمی منظر نامے میں جہاں دنیا بھر کے ممالک اپنے اتحادی اور سٹرٹیجک حکمت عملی تبدیل کر رہے ہیں۔ چین کے ساتھ 14مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بڑی اہم پیشرفت ہے اور گوادر ایئر پورٹ کا ورچوئل افتتاح بھی نیک شگون ہے ۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved