تبلیغی مرکز بازار میں دکانوں کے آگے تجاوزات کرنیوالی پانچ دکانوں کو سیل کردیا گیا
رائے ونڈ ( این این آئی) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رائے ونڈ عالمی اجتماع سے قبل تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ کا آغاز کردیا گیا ۔تبلیغی مرکز بازار میں دکانوں کے آگے تجاوزات کرنے والی پانچ دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے،انچارج انسداد تجاوزات سکواڈ رانا طارق،ٹریفک پولیس سمیت دیگر اداروں نے رائے ونڈ تبلیغی مرکز بازار کا دورہ کرتے ہوئے عارضی تجاوزات کا صفایا کردیا ہے دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر زینب طاہر کا کہنا ہے کہ عالمی اجتماع کے ایام میں ٹریفک کی روانی کو رواں دواں رکھنے اور پیدل چلنے والے افراد کی آسانی کیلئے تجاوزات کا خاتمہ بہت ضروری ہے،تجاوزات کے خلاف مہم کو شہر میں بھی جاری رکھا جائے گا رواں ہفتے شہر کے تمام تجارتی مراکز اور شاہراں پر قائم تجاوزات کا بھی صفایا کردیا جائیگا تاکہ اندرون اور بیرون ممالک سے آنیوالے مہمانوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
