امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

فالکن کے شکار میں ملوث 7 شکاری گرفتار،شکار کردہ فالکن، نیٹ و دیگر آلات کو برآمد

لاہور (این این اائی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کی ہدایت پر جنگلی حیات کے تحفظ کے لییکومبنگ آپریشن جاری ہے اورمحکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے اسپشل اسکواڈ نے فالکن کے شکاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا سلسلہ تیز کردیاہے ۔ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق چنیوٹ میں دریائے چناب سے ملحقہ دریائی علاقہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے فالکن کے شکار میں ملوث 7 شکاریوں کو گرفتارکرکے شکار کردہ فالکن، نیٹ و دیگر آلات کو برآمد کر لئے ہیں ۔ترجمان نے بتایاکہ عادی شکاری دریائے چناب کے کنارے فالکن کا شکار کرتے تھے جبکہ وائلڈلائف کا اسپشل اسکواڈ ان پر نظر رکھے ہوئے تھا۔ٹیم نے مقامی ڈیرہ پر چھاپہ مار کر ان کو حراست میں لے لیا۔وائلڈ ٹیم کو ڈیرہ پر کاروائی کے دوران مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔وائلڈ لائف ٹیم مزاحمت کے باوجود کامیاب کاروائی کی۔ ترجمان نے مزید بتایاکہ مقامی لینڈ لارڈ سمیت 7 شکاریوں کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی کارروائی شروع کردی ہے اور وائلڈ لائف کی ٹیمیں صوبہ بھر میں وائلڈ لائف کے تحفظ کے لیے متحرک ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved