امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن ہے اور افواج پاکستان ہمارا مان ہیں،رضوان احمد فکری

کراچی (این این آئی)کووا کراچی کی سپریم کونسل کے چیئرمین و آزاد رائٹرز فورم پاکستان کے صدر ، سینئر بیورو کریٹ اور رضوان احمد فکری نے کہا ہے کہ نظریاتی سیاست اور اصولوں پر قائم رہنے والے ہم چند ہی بانی اراکین بچے ہیں ۔ رہنما اور منزل کا نعرہ پر ری ایکشن دینے والے مصطفی کمال کو حدف تنقید بنانے والے وضاحت فرمائیں کہ قائد کا غدار موت کا حقدار کے نعرے پر مہاجر نوجوانوں اور ایک دوسرے کے قتل عام پر کسی کا ضمیر کیوں نہیں جاگا؟ ایم کیو ایم پاکستان پر تنقید عزر گناہ بدتر از گناہ کے مترادف ہے۔ مصطفی کمال نے آئینہ دکھایا تو برا مان گئے۔ آج جتنی جماعتیں کھل کر کام کر رہی ہیں یہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کی جرات مندی کی وجہ سے ہے۔ ورنہ کوئی جھنڈا نہیں لگا سکتا تھا۔ فاروق ستار ، خالد مقبول ، امین الحق نے جرات مندی کی تو قوم پر وطن دشمنی کا لیبل لگنے سے بچا۔ پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن ہے اور افواج پاکستان ہمارا مان ہیں۔ پاکستان بنانے کے لئے 20لاکھ جانوں کا نزرانہ دینے والے اپنے آبائو اجداد کے ساتھ کبھی بے وفائی نہیں کرسکتے۔ مہاجر قوم محب وطن ہے اور کسی کو ملک کے خلاف اور ہرزہ سرائی سے پوری قوم کا امیج خراب نہیں کرنے دیگی ۔ ہمارا جنون سبز ہلالی پرچم ہے۔ رضوان احمد فکری نے کہا کہ آفاق احمد نے جب 1991میں مصطفی کمال کی طرح آواز اٹھانے کی کوشش کی تو لانڈھی میدان جنگ بن گیا اخبارات کو دھمکیوں کی بارش کردی گئی۔ صرف جسارت اور ڈان دبائو میں نہیں آئے۔ جسارت کے رپورٹر کو خبرکی سزا اپنے بھائی کی شہادت کی صورت میں ملی۔ ڈان کئی دن نہ چھپا لیکن Surrenderنہیں کیا۔ اگر MQM -Pمیں آکر PSPختم کرکے مصطفی کمال نے جرات مندی کی تو اصل جرات جان ہتھیلی پر رکھ کر پریس کانفرنس تھی ۔ کھلی بغاوت تھی اور آج وقت نے انکا موقف درست ثابت کردیا۔ ہمارا آج بھی یہی موقت ہے کہ کسی بھی پلیٹ فارم پر ہوںحق کی آواز بنیں ۔ 7جون 2004کو مجھے اغوا کرکے جو کچھ کیا گیا اور موت قریب سے دکھائی اگر نعمت اللہ خان اور محمد شاہد Stand نہ لیتے تو ریل کی پٹری پر لٹانے والے فائرنگ اسکواڈ سے مروانے میں کامیاب ہوجاتے۔جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ دوسری بار گھر کے پاس سے اغوا کیا اور 28لاکھ روپے کے چیک اور مشترکہ بہن بھائیوں کے گھر کے کاغزات رکھ لئے گئے تب رہائی ملی۔ مصطفی کمال ، انیس قائم خانی اور فاروق ستار نے مسیحا کا کام کیا۔ یہ ہمت اگر نہ دکھائی ہوتی تو ایم کیو ایم پاکستان کا وجودختم ہوجاتا۔ میرا سوال یہ ہے کہ مہاجروں کو ملک سے باہر بیٹھ کر غدار ثابت کرنے کی کوشش 20لاکھ بانیان پاکستان کے لہو سے غداری ہے۔احمد سلیم صدیقی مہاجر کتاب ہیں وہ اگر ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ ہیں تو پھر کسی وضاحت کی ضرورت نہیں رہتی۔ 1979میں جامعہ ملیہ کالج ملیر میں ممبر شپ لی۔ آج بنیادی ورکر ہونے کے ناطے اور اہم ترین عہدوں پر رہنے کے بعد اخلاقی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے جواب دیا ہے جو وی لاگ کرنے والوں کو کھلا جواب اور انکے لئے تازیانہ عبرت ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں
نیویارک (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں سال تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر ہدرف سے زائد رہیں گی تاہم آئندہ مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم رواں مالی سال سے کم رہے گا۔آئی ایم ایف کے تخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کیدوران سب سے زیادہ رہیں گی تاہم رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی۔آئی ایم ایف کے مطابق اس کے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گیـآئی ایم ایف کی اسٹاف رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے مقابلے آئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نیرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنیکی توقع ظاہر کی ہےـآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر 35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں مالی سال ترسیلات زر 36 ارب 20کروڑ 10لاکھ ڈالرز رہنے کا تخمینہ ہے۔رواں مالی سال کے لیے ترسیلات زرکاحکومتی مقررہ ہدف30 ارب27کروڑ 80 لاکھ ڈالرز ہے جبکہ گذشتہ مالی سال ترسیلات زر کاح جم 30 ارب25 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہا تھا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10 ماہ جولائی2024 سے لے کر اپریل2025 کے دوران ترسیلات زر 31 ارب 20 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں ترسیلات زر کاحجم23 ارب90 کروڑ ڈالرز تھا،اس طرح یعنی رواں مالی سال کے پہلے10 مہینوں میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 30 اعشاریہ 9 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیاـ


دلچسپ و عجیب

صحت
سردی میں فالج اور دل کے دورے کا خطرہ کیوں بڑھ جاتا ہے...
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2025 Mshijazi. All Rights Reserved