لاہور( این این آئی) نامور صبا قمر نے کہاہے کہ میں اپنی زندگی میں لاہور، گوجرانوالہ اور کراچی کو کسی طور پر فراموش نہیں کر سکتی ، میں نے جتنی محنت کی ہے میری خواہش ہے اس پر بھی ایک ڈرامہ بننا چاہیے کہ کس طرح ایک لڑکی کو منزل کے حصول کے لئے جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔
ایک انٹر ویو میں صبا قمر نے کہا کہ میری پیدائش گوجرانوالہ میں ہوئی لاہور سے شوبز سر گرمیوں کا سلسلہ شروع کیا اور کراچی میں لاتعداد کامیابیاں حاصل کیں ۔انہوں نے کہا کہ ویسے تو سارا پاکستان میرا ہے لیکن یہ تینوں شہر میرے دل کے زیادہ قریب ہیں۔ صبا قمر نے کہا کہ میں ہمیشہ دوسروں کے بارے میں مثبت سوچتی ہوں اور ان کی کامیابیوں پر خوش ہوتی ہوں ،اگر سب لوگ یہی سوچ اپنا لیں تو حسد کا بیج نا پید ہو جائے گا۔