امید اچھی رکھو لیکن تیاری برے حالات کے حساب سے کرو


مُحبت مُجھے اُن جوانوں سے ہے تاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

خود روپوش ہو، ورکرز کو کہہ رہے باہر نکلو، پی ٹی آئی اجلاس میں علی امین اور حماد اظہر میں جھڑپ

آپ تو روپوش ہو کیسے لیڈ کریں گے ورکرز کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتے؟ صوبے کی مشینری اور سامان یہاں کے ملازمین کے ساتھ وفاق کے پاس ہے، علی امین
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور حماد اظہر کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈاپور احتجاج مخر کرنے کے حق میں بات کرتے رہے، حماد اظہر نے ایس سی او کانفرنس کے دوران احتجاج کرنے پر زور دیا۔ذرائع نے بتایاکہ علی امین نے حماد اظہر کو جواب دیا کہ آپ خود روپوش ہو اور ورکرز کو کہہ رہے ہو باہر نکلو، میں دو مرتبہ اسلام آباد آیا پنجاب کی قیادت غائب تھی، میرے ارکان اسمبلی گرفتار ہیں صوبے کے ورکرز کو بھی بچانا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حماد اظہر نے علی امین سے جواب میں کہاکہ الزام مت لگائیں احتجاج کریں میں پنجاب سے لیڈ کروں گا۔ذرائع کے مطابق اس پر علی امین نے کہاکہ آپ تو روپوش ہو کیسے لیڈ کریں گے ورکرز کو بے یارو مددگار نہیں چھوڑ سکتے؟ صوبے کی مشینری اور سامان یہاں کے ملازمین کے ساتھ وفاق کے پاس ہے۔ذرائع نے بتایاکہ حماد اظہر نے جواب میں کہا کہ آپ کی گفتگو کا انداز سیاسی، اخلاقی اور تہذیب سے ہونا چاہیے، اگر اختلاف ہے تو تضحیک آمیز الفاظ مت استعمال کریں، آپ طعنے نہ دیں ورکرز کو آپ بھی ڈی چوک پر چھوڑ کر فرار ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک سینیئر قیادت نے حماد اظہر اور علی امین گنڈاپور کے درمیان بیچ بچا کرایا۔ذرائع نے بتایاکہ مولانا فضل الرحمان کی ٹنڈو اللہ یار میں کانفرنس پر بھی کمیٹی میں مشاورت ہوئی، پی ٹی آئی کمیٹی نے مولانا فضل الرحمان کے احتجاج موخر کرنے کی درخواست کو منظور کیا، اپوزیشن اتحاد کی پانچ جماعتوں نے احتجاج مخر کرنے کی درخواست کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور نے احتجاج مخر کرنے کے لیے اہم شخصیات کے رابطوں سے بھی کمیٹی کو آگاہ کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے علی امین گنڈاپوراور حماد اظہر کی تلخی پر مقف دیتے ہوئے کہا کہ میں اس معاملے پر کوئی رائے نہیں دینا چاہتا،میرے لیے یہ تشویشناک ہے پارٹی کے اندرونی معاملات کیسے باہر آتے ہیں، پارٹی میں اختلاف رائے ہوتا ہے، ہر کسی کا اپنا اپنا موقف ہوتا ہے۔

v>
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب

صحت
عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کی تشخیص کیلئے نیا ٹیسٹ متعارف کرادیا...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 672ملین افراد موٹاپے کا شکار ہیں،ماہرین...
پاکستان میں سال میں ایک لاکھ چھاتی کے سرطان کے کیسز سامنے آئے ہیں...
پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ...
پاکستان میں سالانہ 75 ہزار سے زائد بچے دل کی بیماریوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں...
بلوچستان سے پولیو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ، پولیو کے کیسز کی تعداد 15 ہو گئی...
اکتوبر میں ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری...
اینٹی بائیوٹک ادویات صرف باقاعدہ نسخے پر دستیاب ہونی چاہئیں،طبی ماہرین...

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Mshijazi. All Rights Reserved